Wednesday, May 27, 2020

تعلیمی ادارے15جولائی تک بندرکھنے کا فیصلہ، تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ..........


حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

27 May 2020
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ قبل ازیں 13 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے جب کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سبب ایسے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔
وزیرتعلیم نے بتایا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت26مارچ کو تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
شفقت محمود نے کہا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں9مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم ٹرانسپورٹ کے متعلق صوبوں اور وفاق میں اتفاق نہیں ہو سکا۔
وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ دکانیں سحری سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی تاہم رات کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام چھوٹے کاروبار اور دکانیں ہفتے میں 2دن بند کیے جائیں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سرامکس، اسٹیل، کیبلز اور پینٹس انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہرکے گلی محلوں اور دیہاتوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہاحتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا۔

No comments:

Post a Comment