Sunday, June 14, 2020

جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ ہیں کارکردگی ہی کارکردگی ہے۔ شیخ رشید


ٹڈی دل پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار


ابھی کچھ عرصے اور کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہو گا۔ عمران خان


ایکٹیمرا انجکشن کے استعمال کیلئے ہدایات جاری



 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجکشن ایکٹیمرا کے استعمال کے لیے ہدایات جاری کر دیں، کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پانچ بستر مختص کرنیوالے ہسپتال یہ انجکشن خرید سکتے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو کلینیکل ٹرائلز کے لیے کنٹرول ریٹ پر ٹوسیلیزوماب (ایکٹمرا) انجیکشن کے حصول اور استعمال کو منظم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے کے مطابق وہ ہسپتال، جہاں پر ایچ ڈی یو میں پانچ یا اس سے زائد بستر کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور مریضوں کا علاج بھی کر رہے ہیں، وہ یہ انجیکشن کمپنی سے خرید سکتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کی ہسپتال کی دو رکنی کمیٹی کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے وضع کر دہ طریقہ کار کے تحت مریض کا معائنہ کر نے کے بعد انجیکشن کے استعمال کی اجازت دے گی اور کمپنی کو مریض کے کوائف اور انجیکشن کی فراہمی کا پروفارما بھیجے گی۔

ہسپتال انتظامیہ انجیکشن کی خریداری اور استعمال کا ریکارڈ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بروقت ارسال کرنے کے علاوہ اپنے پاس محفوظ بھی رکھنے کی پابند ہوگی۔ کمپنی کنٹرول ریٹ پر انجیکشن ہسپتال کو فراہم کرے گی۔ مریض کا معالج انجیکشن کی تفصیلات اور اپنے مریض پر اس کے استعمال کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائے گا۔

مزید برآں کمپنی اور ہسپتال انجیکشن کی خریداری اور استعمال کی تفصیلات کمیشن کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ ہسپتالوں کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ انجیکشن کا استعمال محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اس کی مانیٹرنگ کر نے کے علاوہ ان ہسپتالوں میں انجیکشن کے استعمال کا آڈٹ بھی کرے گا۔ 

Tuesday, June 2, 2020

حکومت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام.....




 آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنےکےحکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہر میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا925 روپے میں فروخت ہوتا رہا

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سےقیمت میں اضافے کے بعد شہرمیں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 925 روپے میں فروخت ہونےلگا، شہریوں کا کہنا ہےکہ وہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں،اب آٹے کی قیمت میں اضافہ حکومت کی عوام کو ریلیف دینےکے دعوؤں کی نفی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کےچیئرمین عبدالروف مختار کہتےہیں کہ ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت کےباعث کیا ہے، فلورملز کوسرکاری گندم کا کوٹہ بند ہے، ایسے میں فلور ملزپرائیویٹ گندم خرید کر پسائی کرکےمارکیٹ میں آٹا فراہم کر رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں کچھ ریلیف مل سکے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے صوبے بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کی شرح کے تناسب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 120 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جنوبی پنجاب میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے تک فی تھیلا اضافہ کیا گیا تھا

کہانی ختم- اداکارہ عظمی خان نے مقدمہ واپس لے لیا



وشل میڈیا پر ناانصافی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے مقدمہ واپس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ عظمی خان پر ہونے والے تشدد کے خلاف ہونے والا واقعہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ مقدمے کی مدعیہ عظمی خان اور ہماخان نے عدالت میں مقدمے میں نامزد تینوں خواتین ملزمان کو معاف کردیا ۔عدالت میں اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے تشدد کے بعد کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا بیان قلمبند کروا دیا۔

اداکارہ عظمی خان نے کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروایا۔اداکارہ عظمی خان اور ہما خان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کروایا۔ ادکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا۔ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف درج کروائے گئے مقدمہ میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتی، مقدمہ میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لئے مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ عدالت ملزمان پر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔


شہر میں پٹرول کی قلت.....شہری پٹرول کی تلاش میں رل گئے۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہوگئی مگر عوام کی پریشانی کم نہ ہوسکی۔ لاہور بھر میں پٹرول کی قلت سر اٹھانے لگی۔ بروقت سپلائی نہ ہونے سے پٹرول کی کمی کا سامنا درپیش ہے۔

پٹرول کی سپلائی بروقت نہ ہونے کے باعث شمالی لاہور کے پٹرول پمپس پر فروخت بند ہوگئی۔ جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں لمبی لائنیں لگ گئیں۔ شہری پیدل پٹرول کی تلاش میں ذلیل و خوار ہونے لگے۔

پٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق وزارت پٹرولیم سے لاک ڈاؤن کے دنوں میں امپورٹ منصوبہ فائنل کرنے اور پٹرول ذخیرہ کرنے میں غیر معمولی تاخیر کی

ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا تاہم 5 دن کاروبار کی اجازت ہو گی



وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر اہم فیصلوں پر غور کیا گیا اور صوبوں کی تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کئے گئے۔

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا تاہم 5 دن کاروبار کی اجازت ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ وزارت ریلوے 40 ٹرینیں چلا سکے گی۔ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے ان اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل بھی تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلا تاخیر اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔

Friday, May 29, 2020

پیٹرول 7 روپے سستا کرنے کی سفارش

اوگرا نے ملک میں پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر مزيد سستا کرنے کی

 سفارش کر دی۔



وگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قيمتوں میں 11 روپے 88 پیسے تک کمی کی تجویز دی ہے جس میں پیٹرول 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

حکومت گھریلو صارفین کیساتھ ہاتھ کر گئ-وزیراعظم ریلیف کے نام پرمعاف بل ادا کرنا ہونگے

300 یونٹ سے کم بجلی کے بل اقساط میں ادا کرنا ہونگے، دوسری جانب صنعت اور کمرشل صارفین کو ایک لاکھ سے 4 لاکھ 50 ہزار تک کا بل معاف کر دیا گیا

Wednesday, May 27, 2020

5 Surprising Benefits Of Walking

5- Surprising Benefits Of Walking


1. It counteracts the effects of weight-promoting genes.

Harvard researchers looked at 32 obesity-promoting genes in over 12,000 people to determine how much these genes actually contribute to body weight. They then discovered that, among the study participants who walked briskly for about an hour a day, the effects of those genes were cut in half.

2. It helps tame a sweet tooth.

A pair of studies from the University of Exeter found that a 15-minute walk can curb cravings for chocolate and even reduce the amount of chocolate you eat in stressful situations. And the latest research confirms that walking can reduce cravings and intake of a variety of sugary snacks.
Walking for 2.5 hours a week  that’s just 21 minutes a day can cut your risk of heart disease by 30%. In addition, this do-anywhere, no-equipment-required activity has also been shown to reduce the risk of diabetes and cancer, lower blood pressure and cholesterol, and keep you mentally sharp.

3. It reduces the risk of developing breast cancer.

Researchers already know that any kind of physical activity blunts the risk of breast cancer. But an American Cancer Society study that zeroed in on walking found that women who walked seven or more hours a week had a 14% lower risk of breast cancer than those who walked three hours or fewer per week. And walking provided this protection even for the women with breast cancer risk factors, such as being overweight or using supplemental hormones.

4. It eases joint pain.

Several studies have found that walking reduces arthritis-related pain, and that walking five to six miles a week can even prevent arthritis from forming in the first place. Walking protects the joints especially the knees and hips, which are most susceptible to osteoarthritis by lubricating them and strengthening the muscles that support them.

5. It boosts immune function.

Walking can help protect you during cold and flu season. A study of over 1,000 men and women found that those who walked at least 20 minutes a day, at least 5 days a week, had 43% fewer sick days than those who exercised once a week or less. And if they did get sick, it was for a shorter duration, and their symptoms were milder

پنجاب: مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری


لاہور: حکومت پنجاب نے کل سے مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں۔


ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر صںعت میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ کل سے صوبے کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں صبح 9 سے شام پانچ  بجے تک کھلی رہیں گی۔
صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپس کو 24 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہو گی۔
حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے میں مٹھائی کی دکانیں صبح 9 سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔
ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صںعت میاں اسلم اقبال کے مطابق لاک ڈاوَن میں سختی کا فیصلہ وفاق اورصوبوں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کرےگی۔

اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا






امبر ملک اور پشمینہ ملک اپنے 12مسلح محافظوں کے ساتھ رات کے وقت میرے گھر میں داخل ہوئیں، ہم پر تشدد کر کے ہراساں کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، پولیس جلد از جلد میرا اور میری بہن کا طبی معائنہ کروائے: عظمیٰ خان کا ٹویٹ

لاہور ( 27 مئی 2020ء ) اداکارہ عظمیٰ خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو شکایت درج کروا دی ہے۔ عظمیٰ خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ بزنس مین ملک ریاض کی بیٹیاں امبر ملک اور پشمینہ ملک اپنے 12مسلح محافظوں کے ساتھ رات کے وقت انکے گھر میں داخل ہوئیں، ان پر اور انکی بہن پر تشدد کر کے انہیں ہراساں کیا گیا جبکہ انہیں بلیک میل بھی کرنے کی کوشش کی گئی۔
عظمیٰ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ امبر ملک اور پشمینہ ملک نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اداکارہ نے پولیس سے اپیل کی ہے پولیس جلد از جلد انکا اور انکی بہن کا طبی معائنہ کروائے اس سے پہلے کہ انکے زخم بھرنا شروع ہوجائیں


تعلیمی ادارے15جولائی تک بندرکھنے کا فیصلہ، تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ..........


حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

27 May 2020
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ قبل ازیں 13 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے جب کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سبب ایسے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔
وزیرتعلیم نے بتایا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت26مارچ کو تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
شفقت محمود نے کہا کہ چھٹیوں کوموسم گرما کی تعطیلات سمجھا جائے۔ اگر کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہوگیا تو تعلیمی ادارے جون میں دوبارہ کھل جائیں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں9مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاہم ٹرانسپورٹ کے متعلق صوبوں اور وفاق میں اتفاق نہیں ہو سکا۔
وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ دکانیں سحری سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی تاہم رات کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام چھوٹے کاروبار اور دکانیں ہفتے میں 2دن بند کیے جائیں گے۔
قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سرامکس، اسٹیل، کیبلز اور پینٹس انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہرکے گلی محلوں اور دیہاتوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہاحتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا۔

طیارہ سانحہ کے بعد وزیراعظم چھٹیاں منانے نتھیاگلی چلے گئے: مریم اورنگزیب....

 طیارہ سانحہ کے بعد وزیراعظم چھٹیاں منانے نتھیاگلی چلے گئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے اصل مجرموں کو پچھلی گلی سے نتھیاگلی بھگا دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کاہ ہے کہ طیارے کا حادثہ ہوا اور وزیراعظم عمران کان عید کی چھٹیاں منانے چلے گئے، لاپتہ وزیراعظم کے نامعلوم ترجمان صرف پریس کانفرنسز کیلئے ہیں، انہیں صرف سیاسی مخالفین پر تنقید کی پڑی رہتی ہے۔
ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے ۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنیوالا وزیراعظم لاپتہ ہے،آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہے،بھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ انڈے ، کٹوں ، مرغیوں اور بھینسوں سے ملکی معیشت ٹھیک کرنے والا وزیراعظم لا پتہ ، ترقی کی شرح 2018 میں 5.8 سے 2020 میں 1.5 فیصد پہ لانے والا وزیراعظم لا پتہ ،دو سال میں تاریخی 13000 ارب کا قرض لینے والا وزیراعظم لا پتہ ،وزیراعظم اور گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا دعویٰ کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ،بطور وزیر اعظم سائیکل پر وزیراعظم ہاؤس جانے والا وزیراعظم لا پتہ،روپے کی قدر میں تاریخی کمی کرنے والا وزیر اعظم لا پتہ،وزیراعظم ملک کی گیس اور بجلی چوری کر کے لا پتہ ، وزیراعظم مریضوں کی دوائی مہنگی کر کے لا پتہ ، وزیراعظم حج مہنگا کر کے لا پتہ ،وزیراعظم عوام کی507 ارب کی چینی چوری کرکے لا پتہ ،وزیراعظم جان بچانے والی ادویات کے نام پر اربوں روپے کی دیگر ادویات بھارت سے درآمد ہونے کا فیصلہ کر کے لا پتہ ،وزیراعظم کہاں ہیں جب طیارے کا حادثہ ہوا ،طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتیں نہ ملنے پر ان کے پیارے پوچھ رہے ہیں کہ وزیراعظم کہاں لاپتہ ہے

Thursday, May 7, 2020

تعلیمی ادارے15جولائی تک بندرکھنے کا فیصلہ، تمام بورڈز کے امتحانات منسوخ......


: حکومت نے کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں تعلیمی ادارے15جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمام بورڈز کے امتحانات بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد وزیرتعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ قبل ازیں 13 مئی کو تعلیمی ادارے کھولنے جب کہ جون اور جولائی میں امتحانات لینا کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہونے کے سبب ایسے فیصلے لینے پڑ رہے ہیں۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ اگلی جماعت میں پروموشن گزشتہ نتائج اور کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت26مارچ کو تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ دکانیں سحری سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی تاہم رات کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام چھوٹے کاروبار اور دکانیں ہفتے میں 2دن بند کیے جائیں گے۔

قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سرامکس، اسٹیل، کیبلز اور پینٹس انڈسٹری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہرکے گلی محلوں اور دیہاتوں کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہاحتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا۔

وزیراعظم کا9مئی سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان.....


 وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 9مئی بروز ہفتہ سے ملک میں لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیابھر میں لاک ڈاوَن کیا گیا اور یورپ میں وائرس سےہزاروں اموات ہوئیں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے چھوٹا طبقہ زیادہ متاثر ہوتا ہے لیکن اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان پر زیادہ پریشر نہیں پڑا۔ سوچتے رہے کہ کون سا وقت ہے جب ہم چیزیں کھولنا شروع کریں۔لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ سب صوبوں کے ساتھ ملکر کیا ہے۔

وائرس کتناوقت لے کوئی نہیں جانتا لہذا بڑے عرصے تک لاک ڈاوَن ممکن نہیں، حکومت کس وقت تک متاثرین کو مدد فراہم کرتی رہے گی۔

عمران خان نے بتایا کہ احتیاط سے ہی وائرس کے اثرات پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ عوام کی انفرادی ذمہ داری ہے وہ خود احتیاط کریں۔ مشکل وقت سے نکلنا ہے تو ذمہ دار شہری بننا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر شعبے کے لیے ایس او پیز بنائیں گے تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے فیصلے پر اتفاق نہیں ہوا لیکن میں سمجھتا ہوں پبلک ٹرانسپورٹ سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ کوئی بھی فیصلہ صوبوں کے بغیرنہیں ہوگا لیکن اس پر پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق ایس او پیز بنائیں گے۔

وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا کہ دکانیں سحری سے شام 5بجے تک کھلی رہیں گی تاہم رات کو دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام چھوٹے کاروبار اور دکانیں ہفتے میں 2دن بند کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یا حکومتی فیصلوں کا مقصد صرف عوام کوآسانی فراہم کرنا ہے۔  وفاق اور صوبوں کے دست و گریبان ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں آج تک جتنے بھی فیصلے ہوئے صوبوں کی مشاور ت سے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم چاہتے تو آئینی اختیار کا استعمال کرکے فیصلے مسلط بھی کرسکتے تھے لیکن ان کا فیصلہ تھا کہ کوئی بھی اقدام صوبوں سے مشاورت کے بغیر نہ کیاجائے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان....

اسلام آباد تازہ ترین۔ 07 مئی2020 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان وزیراعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے دونوں مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر اضافی لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی، جس کی منظوری کی صورت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت کیلئے گردشی قرضے میں مسلسل اضافہ بہت بڑی سر درد بنا ہوا ہے  گردشی قرضے میں کمی کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں، گردشی قرضے کے بتدریج خاتمے کیلئے وزیراعظم کو تجویز دی گئی ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5 روپے فی لٹر کی اضافی لیوی عائد کر دی جائے۔

بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی سالانہ کھپت 20 ارب ڈالر ہے اور اضافی لیوی عائد ہونے سے حکومت کو سالانہ 100 ارب روپے وصول ہوں گے۔

وفاق اور صوبوں کے بقایا جات گردشی قرضے کی کل رقم کا 26 فیصد ہیں، ان بقایا جات کو ریکور کر کے گردشی قرضے اور بینکوں کو مارک اپ پیمنٹس میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ وزیر اعظم کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ وفاق اور صوبے بجلی کے شعبے میں دی جانے والی سبسڈیز اور گردشی قرضے کا بوجھ آپس میں یکساں تقسیم کرنے کیلئے طریقہ کار مرتب کریں۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے تاحال کسی تجویز کی منظوری کا فیصلہ نہیں کیا۔
تاہم اگر وزیراعظم پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ایسے میں 2 مصنوعات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے 30 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا چکی ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 81روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کمی کے بعد80روپے10پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے بعد 47 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے

Tuesday, May 5, 2020

عدنان صدیقی: ’مجھے عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے


عامر لیاقت ماضی میں بھی تنازعات کی زد میں رہے ہیں اور اس مرتبہ انھوں نے بالی وڈ اداکاروں عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ایک ایسا مذاق کیا جس کے بعد سے انھیں سوشل میڈیا پر ایک شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔

یک نجی ٹی وی کے پروگرام ’جیوے پاکستان‘ کے میزبان عامر لیاقت نے پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کوا اپنے شو میں مدعو کیا تھا۔

اس شو کے دوران ایک موقع پر عامر لیاقت نے عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہر آپ جس کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں ان کا انتقال ہو جاتا ہے۔ انھوں نے عدنان صدیقی کو کہا کہ آپ کی وجہ سے دو لوگوں، رانی مکھر جی اور بپاشا باسو کی زندگی بچ گئی۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایسی دو فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا ہے جن میں یہ دونوں اداکارائیں بطور ہیروئن کاسٹ ہوئی تھیں۔
انھوں نے اس بیان سے قبل بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان اور سری دیوی کا حوالہ دیا جن کے ساتھ عدنان صدیقی نے ماضی میں کام کیا تھا۔

تاہم عدنان صدیقی کا اس پر کہنا تھا کہ انھیں سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بے حد افسوس ہے اور انھوں نے عامر لیاقت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ آپ کے لیے مذاق ہو گا مگر میرے لیے یہ مذاق نہیں۔‘
اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے عامر لیاقت کو ان کے اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔

تاہم عامر لیاقت نے اس حوالے سے اب سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو پیغام میں اپنے بیان پر معافی مانگی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت کے ناطے معافی مانگ رہے ہیں۔




پنجاب حکومت کا 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ......


لاہورتازہ ترین. 5اپریل 2020 پنجاب حکومت کا 9مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ، صوبائی حکومت لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اعلان 8مئی کو کرے گی، مارکیٹیں کھولنے سے پہلے علاقے کی سمارٹ سکریننگ کی جائے گی۔ عید کی تیاریوں کے لیے کپڑے کی دکانیں بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے تجویز پیش کی گئی ہے کہ یہ دکانیں روز 6گھنٹے کیلئے کھلیں گی۔
ذرائع ے مطابق وزیراعظم عمران خان کے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بیان کے بعد سے ہی مارکیٹ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب نے اسی تناظر میں مارکیٹیں کھولنے سے پہلے علاقے کی سمارٹ سکریننگ کا فیصلہ کیا ہے زونز میں سکریننگ کرائی جائے گی اور زیادہ کسیز والے علاقں میں مارکیٹٰں نہیں کھولی جائیں گی۔


احتیاطی تدابیر اور دیگر ایس او پیز پر ایریا کو بند کر دیا جائے گا۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں تاہم حکومتی اداروں ملازمین کی تنخواہیں نہ دینے کا خدشہ لمحہ فکریہ ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی لائی جائے۔

Monday, May 4, 2020

سیکیورٹی گارڈ نے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے والے شخص کو گولی مار دی

مشی گن : سیکیورٹی گارڈ نے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے والے شخص کو گولی مار دی، تفصیلات کے مطابق امریکی

ریاست مشی گن میں گاہک کے بغیر ماسک لگائے سپر اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ

کرکے گاہک کو ہلاک کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے شہر فلنٹ میں ڈالر سپر اسٹور پر گارڈ کی فائرنگ سے

شدید زخمی ہونے والے 43 سالہ شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈالر سپر اسٹور کے مرکزی دروازے پر کھڑے سیکیورٹی گارڈ اور ایک گاہک

کے درمیان تکرار جاری ہے اور اسی دوران گارڈ نے گاہک پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے شہری کی ہلاکت کے بعد مقدمی درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید

1550 مریضوں کی وفات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح ملک میں اب تک وبائی مرض کے سبب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 67874 تک

پہنچ گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوپکنز یونیورسٹی نے یہ بات پیر کو علی الصبح جاری ایک بیان میں بتائی۔
دوسری جانب چین میں نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3 کیسوں کا اندراج ہوا۔

کمیشن کے مطابق یہ تینوں افراد بیرون ملک سے آئے ۔چین میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 83880 ہو چکی ہے۔ ملک میں

کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 4633 ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا کی لپیٹ میں آنے والے5افراد کی مجموعی تعداد 36 لاکھ سے

تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں ڈھائی لاکھ کے قریب افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

کیا آپ کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ بھی کورونا وائرس نشانہ بنا سکتا ہے؟


دنیا میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد جہاں روز بروز بڑھ رہی ہے وہیں یہ سوالات بھی تواتر سے پوچھے جانے لگے ہیں۔
 
کچھ مریض دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہیں؟
 کیا یہ مرض ہر سردی میں واپس آئے گا؟
کیا ویکسین کارگر ثابت ہو گی؟


ان تمام سوالات میں جو ایک چیز مشترک ہے وہ ہے امیون سسٹم یا مدافعتی نظام اور ہم اس بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔
وگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ایسی غذائیں کھائیں جن میں اینٹی آکسیڈینٹس (بدن میں توڑ پھوڑ کے عمل کی رفتار کم کرنے والے مرکبات اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہو سنہ 1918 میں لوگوں کو پیاز کھانے کی ترغیب دی گئی تھی، پھر بہت سے خود ساختہ ماہرین نئی نئی مصنوعات بھی متعارف کروا رہے ہیں۔

ایک ایسے ہی عطائی کا دعوٰی ہے کہ پسی ہوئی لال مرچ اور سبز چائے کا محلول کووِڈ19 کے خلاف ماسک کے مقابلے میں زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے
آپ کورونا وائرس کے خلاف جسم میں مدافعت کیسے پیدا کر سکتے ہیں
ہمارے جسم کا مدافعتی نظام انفیکشنز کے خلاف ڈھال ہے اور اس کے دو حصے ہیں۔

پہلا حصہ جسم میں کسی بیرونی حملہ آور کی شناخت کے ساتھ ہی کام شروع کر دیتا ہے۔ اسے ان نیٹ امیون ریسپانس کہا جاتا ہے جس میں خون کے سفید خلیے بیماری سے متاثرہ خلیوں کو تباہ کرتے ہیں اور ایسے کیمیائی مادے خارج ہوتے ہیں جس سے سوجن ہوتی ہے۔

لیکن یہ نظام کورونا وائرس پر اثر نہیں کر رہا۔ یہ اسے سمجھ نہیں رہا اور اس لیے آپ کے جسم میں اس کے خلاف مدافعت پیدا نہیں ہو رہی۔




Saturday, May 2, 2020

ملک کی تمام پیٹرولیم کمپنیوں کے پاس پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ ختم ہو جانے کا دعویٰ





کراچی (تازہ ترین۔ 03 مئی2020ء) ملک کی تمام پٹرولیم کمپنیوں کے پاس پیٹرول اور ڈیزل کا ذخیرہ ختم ہو جانے کا دعویٰ، آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بحران کھڑا ہوگیا، کیماڑی سے پیٹرول پمپوں کو سپلائی معطل ہوچکی ریٹ کی کمی کی اطلاعات کے باعث تمام کمپنیز نے اپنے اسٹاک کم ترین سطح پر رکھے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دیے جانے کے بعد اب قلت کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں تشویش ناک دعویٰ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کا بحران کھڑا ہو چکا ہے۔ قیمتوں میں کمی کی اطلاعات کے باعث تمام پٹرولیم کمپنیوں کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کے ذخائر کو کم ترین سطح پر رکھا گیا تھا۔مقامی ریفائنریز نے بھی اسٹوریج نہ ہونے کے باعث اپنے آپریشن معطل کیے ہوئے تھے۔ اب یہ ذخائر ختم ہو جانے کے باعث کیماڑی سے پیٹرول پمپوں کو سپلائی معطل ہوچکی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قلت کی صورت حال بہتر ہونے میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیا تھا۔پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 81روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کمی کے بعد80روپے10پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے بعد 47 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔