Sunday, June 14, 2020

جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ ہیں کارکردگی ہی کارکردگی ہے۔ شیخ رشید


ٹڈی دل پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عثمان بزدار


ابھی کچھ عرصے اور کورونا وائرس کے ساتھ رہنا ہو گا۔ عمران خان


ایکٹیمرا انجکشن کے استعمال کیلئے ہدایات جاری



 پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پنجاب بھر کے ہسپتالوں کو کورونا مریضوں کی جان بچانے والے انجکشن ایکٹیمرا کے استعمال کے لیے ہدایات جاری کر دیں، کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پانچ بستر مختص کرنیوالے ہسپتال یہ انجکشن خرید سکتے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر کے نجی ہسپتالوں کو کلینیکل ٹرائلز کے لیے کنٹرول ریٹ پر ٹوسیلیزوماب (ایکٹمرا) انجیکشن کے حصول اور استعمال کو منظم کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے کے مطابق وہ ہسپتال، جہاں پر ایچ ڈی یو میں پانچ یا اس سے زائد بستر کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور مریضوں کا علاج بھی کر رہے ہیں، وہ یہ انجیکشن کمپنی سے خرید سکتے ہیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کی ہسپتال کی دو رکنی کمیٹی کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے وضع کر دہ طریقہ کار کے تحت مریض کا معائنہ کر نے کے بعد انجیکشن کے استعمال کی اجازت دے گی اور کمپنی کو مریض کے کوائف اور انجیکشن کی فراہمی کا پروفارما بھیجے گی۔

ہسپتال انتظامیہ انجیکشن کی خریداری اور استعمال کا ریکارڈ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بروقت ارسال کرنے کے علاوہ اپنے پاس محفوظ بھی رکھنے کی پابند ہوگی۔ کمپنی کنٹرول ریٹ پر انجیکشن ہسپتال کو فراہم کرے گی۔ مریض کا معالج انجیکشن کی تفصیلات اور اپنے مریض پر اس کے استعمال کی ویڈیو ریکارڈنگ کروائے گا۔

مزید برآں کمپنی اور ہسپتال انجیکشن کی خریداری اور استعمال کی تفصیلات کمیشن کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ ہسپتالوں کو یہ بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ انجیکشن کا استعمال محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اس کی مانیٹرنگ کر نے کے علاوہ ان ہسپتالوں میں انجیکشن کے استعمال کا آڈٹ بھی کرے گا۔ 

Tuesday, June 2, 2020

حکومت آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں ناکام.....




 آٹے کی قیمت کو کنٹرول کرنےکےحکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، شہر میں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا925 روپے میں فروخت ہوتا رہا

پاکستان فلورملزایسوسی ایشن کی جانب سےقیمت میں اضافے کے بعد شہرمیں آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 925 روپے میں فروخت ہونےلگا، شہریوں کا کہنا ہےکہ وہ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں،اب آٹے کی قیمت میں اضافہ حکومت کی عوام کو ریلیف دینےکے دعوؤں کی نفی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کےچیئرمین عبدالروف مختار کہتےہیں کہ ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمت کےباعث کیا ہے، فلورملز کوسرکاری گندم کا کوٹہ بند ہے، ایسے میں فلور ملزپرائیویٹ گندم خرید کر پسائی کرکےمارکیٹ میں آٹا فراہم کر رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں کچھ ریلیف مل سکے۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے صوبے بھر میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کی شرح کے تناسب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔ لاہور سمیت سنٹرل پنجاب کے مختلف شہروں میں 20 کلوگرام تھیلے کی قیمتوں میں 120 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جنوبی پنجاب میں 50 روپے سے لے کر 60 روپے تک فی تھیلا اضافہ کیا گیا تھا

کہانی ختم- اداکارہ عظمی خان نے مقدمہ واپس لے لیا



وشل میڈیا پر ناانصافی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے مقدمہ واپس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ عظمی خان پر ہونے والے تشدد کے خلاف ہونے والا واقعہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ مقدمے کی مدعیہ عظمی خان اور ہماخان نے عدالت میں مقدمے میں نامزد تینوں خواتین ملزمان کو معاف کردیا ۔عدالت میں اداکارہ عظمی خان نے ملک ریاض کی بیٹیوں کے تشدد کے بعد کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا بیان قلمبند کروا دیا۔

اداکارہ عظمی خان نے کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروایا۔اداکارہ عظمی خان اور ہما خان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبند کروایا۔ ادکارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف مقدمہ غلط فہمی کی بنیاد پر درج کروایا۔ ملک ریاض کی بیٹیوں کیخلاف درج کروائے گئے مقدمہ میں کوئی گواہی یا شہادت پیش نہیں کرنا چاہتی، مقدمہ میں تاحال کوئی چالان نہیں آیا اس لئے مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔ عدالت ملزمان پر درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔


شہر میں پٹرول کی قلت.....شہری پٹرول کی تلاش میں رل گئے۔


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہوگئی مگر عوام کی پریشانی کم نہ ہوسکی۔ لاہور بھر میں پٹرول کی قلت سر اٹھانے لگی۔ بروقت سپلائی نہ ہونے سے پٹرول کی کمی کا سامنا درپیش ہے۔

پٹرول کی سپلائی بروقت نہ ہونے کے باعث شمالی لاہور کے پٹرول پمپس پر فروخت بند ہوگئی۔ جن پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں لمبی لائنیں لگ گئیں۔ شہری پیدل پٹرول کی تلاش میں ذلیل و خوار ہونے لگے۔

پٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق وزارت پٹرولیم سے لاک ڈاؤن کے دنوں میں امپورٹ منصوبہ فائنل کرنے اور پٹرول ذخیرہ کرنے میں غیر معمولی تاخیر کی

ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا تاہم 5 دن کاروبار کی اجازت ہو گی



وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اہم اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر اہم فیصلوں پر غور کیا گیا اور صوبوں کی تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے کئے گئے۔

قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا تاہم 5 دن کاروبار کی اجازت ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھل سکیں گے جبکہ وزارت ریلوے 40 ٹرینیں چلا سکے گی۔ وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں ہونے والے ان اہم فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔اس کے علاوہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا عمل بھی تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلا تاخیر اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائی جائے گی۔